top of page

نظام آباد میں مسلم اقلیت کے لئے مختلف پیشہ وارانہ کورسس کے لئے درخواستیں مطلوب

ree


ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو سہ ماہی مدت کے پیشہ ورانہ روزگار سے مربوط مختلف کورس کے لئے درخواستیں مطلوب

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مختلف پیشہ وارانہ روزگار سے مربوط سہ ماہی کورس میں داخلو ں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر ڈی رمیش نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ ان کورس جن میں(1 )پی جی ڈی سی اے تعلیمی قابلیت میٹرک/انٹر( 2) ٹیلرنگ ،ایمباڈیری، زیگ زاگ (3) ،مہندی ڈیزائننگ ، تعلیمی قابلیت میٹرک (4) پرائمری ٹیچر ٹریننگ تعلیمی قابلیت انٹر/ ڈگری رکھنے والے جنکی عمر 18تا 35 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہیں شہر ی علاقہ کے لئے دو لاکھ آور دیہی علاقے کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزار سالانہ آمدنی رکھی گئی ہے تمام چار کورسز میں ہر ایک کورس کے لئے( 30) نشستیں مختص کی گئی ہے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد جدید کلکٹریٹ کامپلیکس سکنڈ فلور نظام آباد یا بیت المال کے دفتر واقع آٹو نگر نظام آباد پر 25فروری راست طور پر داخل کرسکتے ہیں

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page