top of page

نظام آباد سے نرمل ڈرون کی مدد سے ایک گھنٹہ میں دوائیوں کی ہاسپٹل منتقلی

Transfer of medicines to hospital in one hour with the help of Nirmal drone from Nizamabad

ree

نظام آباد _ 27 ستمبر ( اے۔بی نیوزاردو)

تلنگانہ کے نظام آباد میں ڈرون کی مدد سے ہنگامی حالات میں درکار دوائیوں کی اسپتال کو روانگی شروع ہوگئی ہے۔ نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے وامسی کرشنا نام کے ایک نوجوان نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ اس خصوص میں کیا جس کا مقصد کم سے کم وقت میں ڈرون کی مدد سے اسپتالوں کو ہنگامی ادویات فراہم کرنا ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اس پروگرام کاآغازکیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے مفید پروگرام کا آغاز کرناخوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ہنگامی نوعیت کا طبی سامان بھیجاجارہا ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ نظام آباد سے نرمل اور دیگرمقامات پرایک گھنٹہ کے اندر دواوں کو بھیجا جاسکتا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page