top of page

نرسنگ کالج کی بس کو لاری کی ٹکر 15 لڑکیاں زخمی

15 girls injured in nursing college bus hit by lorry

حیدرآباد:(اے۔بی نیوزاردو)

ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے مضافات میں نکریکل کے پاس ایک لاری نے نرسنگ کی طالبات کو لے جانے والی کالج کی بس کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 15 طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکریکل سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا، وہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے سوریہ پیٹ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں 30 طلباء سوار تھے۔ سبھی طالبات کا تعلق سوریہ پیٹ کے اپرنا نرسنگ کالج سے بتایا جاتا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page