Important Decision of Telangana Government on Category B Seats of Medicine
حیدرآباد _ 29 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ حکومت نے ریاست کے ایسے طلبہ جو میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ان کے لئے ایک خوشخبری دی ہے۔ محکمہ صحت نے داخلہ قوانین پر نظر ثانی کرتے ہوئے جی او جاری کیا ہے تاکہ میناریٹی اور نان میناریٹی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس-بی زمرہ کی نشستوں میں الاٹ کی گئی 35 فیصد نشستوں میں سے 85 فیصد تلنگانہ کے طلباء کو الاٹ کی جائیں۔ اس کے لئے حکومت نے جمعرات کو نمبر 129 اور 130 جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے تمام 24 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 1,068 سیٹیں تلنگانہ کے طلباء کو دستیاب ہوں گی۔
ریاست کے 20 نان میناریٹی اور 4 میناریٹی خانگی میڈیکل کالجوں میں کل 3750 نشستیں دستیاب ہیں۔ جبکہ نان میناریٹی کالجوں میں 3200 نشستیں ہیں، 35 فیصد یعنی 1120 نشستیں بی زمرہ کے تحت ہیں۔ اب تک تمام ریاستوں کے طلبہ اس کے لیے اہل ہیں۔ تازہ ترین ترمیم کے مطابق 85فیصد سیٹیں یعنی B زمرہ کی 35 فیصد سیٹوں میں سے 952 سیٹیں خصوصی طور پر تلنگانہ کے طلباء کے لیے مختص ہوں گی۔ باقی صرف 15فیصد (168) سیٹوں پر دوسرے ریاست کے طلباء کو اوپن کوٹہ میں دئے جائیں گے ۔ چونکہ یہ کھلا کوٹہ ہے اس لیے تلنگانہ کے طلبہ کو بھی اس میں موقع ملتا ہے۔ اسی طرح میناریٹی کالجوں میں اب تک 25فیصد B زمرہ کے تحت 137 نشستیں ہیں۔ تازہ ترین ترمیم کے ساتھ یہاں کے طلباء کو 85 فیصد یعنی 116 سیٹیں ملیں گی۔
Comments