نرمل۔۔ میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن(میوا) کےصدر شیخ شبیر علی نے اردو میڈیم کے ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ کے ایف ایل این ماڈیولز اساتذہ کو سربراہ کرنے پر محترمہ واکاٹی کارونا(آئی اے ایس)سیکریٹری محکمہ تعلیمات، تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا۔اس کے ساتھ ہی جلد از جلد اردو ، ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ کے اسباق واری منصوبہ سبق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہیکہ 22 ستمبر 2022 کو سیکریٹری ایجوکیشن ،تلنگانہ کے نرمل دورہ کے موقع پر میوا،نرمل کی جانب سے اردو میڈیم کے ریاضی اور ماحولیاتی مطالعہ کے ایف ایل این ماڈیولز کی عدم سربراہی اور اردو ماڈیول میں موجود غلطیوں کے بارے میں انہیں واقف کروایا گیا اور تحریری نمائندگی کرتے ہوئے ماڈیولز اور اسباق واری منصوبہ سبق کی سربراہی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا تھا،جس پر سیکریٹری ایجوکیشن نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اردو ٹیچرس کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا تھا۔
اس کے بعد بذریعہ واٹس ایپ محترمہ ایم ۔ رادھا ریڈی، ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی، تلنگانہ سے بھی اردو ٹیچرس کے ایف ایل این سے متعلق مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی نے بھی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سیکریٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر بلآخر ایس سی ای آر ٹی،تلنگانہ کی جانب سے آج اردو ماڈیولز فراہم کئے گئے۔جس پر ایک جانب اردو میڈیم کے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ وہیں دوسری جانب میوا فیملی ،نرمل نے اعلی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments