top of page

موسمی امراض کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گریمہ اگروال

Keep the environment clean to prevent the spread of seasonal diseases Garima Agarwal



بروز ہفتہ کریم نگر شہر کے کسان نگر ،اور تیگالاگٹہ پلی کا ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال نے دورہ کیا ۔ مکانات میں موجود پھولوں کے گملوں ، ٹینکوں اور مکانات کے اردگرد ماحول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کے گملوں ، کولروں ، ڈرموں میں پانی کے جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگا اور امراض کے لاحق ہونے کا خدشہ رہیگا، چنانچہ ہر شہری کی یہ ذمہداری ہیکہ وہ اپنے مکانات اور اطراف واکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ ڈرائی ڈے کا اہتمام کریں اور موسمی امراض کے انسداد کیلئے چوکسی اختیار کریں ۔ اس موقع پر ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا ، میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت ، پی ڈی میپما رویندر ، میونسپل سانیٹائیزیشن عملہ و دیگر نے شرکت کی ۔

1 view0 comments

Comentarios


bottom of page