An appeal to make Congress candidate successful from Mangod Constituency.
منگوڑ 24 ستمبر (اے۔بی۔نیوز اردو)
حلقہ اسمبلی منگوڈ ضلع نلگنڈہ میں عنقریب ہونے والے مجوزہ ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی امیدوار پی شراونتی ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ضلع جنگاؤں کے ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر جنگا رگھوا ریڈی نے کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ چوٹ اوپل منڈل کے مختلف مواضعات کا انتخابی دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کی کامیابی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ منگوڑ کا الیکشن ریاستی حکومت اور عوام کے مابین سیاسی مقابلہ ہے ۔جس میں ریاست کے عوام کو کامیاب ہونا چاہیے۔اور یہ کامیابی محض کانگریس کی کامیابی سے ممکن ہے۔انہوں نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ مجوزہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار پی شرونتی ریڈی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گی۔سدھاکر۔محمد صدام حسین۔برا راجو گوڑ اور دوسرے قائدین میں انتخابی مہم میں شریک تھے۔
Comments