Chief Minister Chandrasekhar Rao's big plan in Manoguru by-election
حیدرآباد 18 اکٹوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب ٹی آر ایس حکومت کے لئے وقار کا مسئلہ بن گیا ہے اور اس انتخاب میں پارٹی کی کامیابی کے لئے چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو خود میدان میں اترنے والے ہیں ذرائع کے مطابق دہلی میں مقیم چندرشیکھرراو نے گزشتہ روز پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم اور بی جے پی کی سرگرمیوں سے تفصیلی واقفیت حاصل کی۔
اس موقع پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے 100 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ منوگوڑو میں داخل ہونے اور دوسرے علاقوں کے افراد کے ساتھ حلقہ میں انتخابی مہم چلانے پر کافی برہمی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو لاکر بنڈی سنجے انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے پارٹی قائدین سے کہا کہ تمام سروے ٹی آر ایس کی کامیابی کی پیش قیاسی کررہے ہیں اور بی جے پی کو تیسرا مقام حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے اپنی امکانی شکست سے خائف ہوکر بی جے پی قائدین اشتعال انگیز انتخابی مہم چلا رہے ہیں تاکہ چند زیادہ ووٹ حاصل کئے جا سکیں۔اس سے ان کی عزت بھی بچ سکتی ہے
کیونکہ گزشتہ انتخاب میں بی جے پی کو اس حلقہ سے صرف 12 ہزار ووٹ ملے تھے اس مرتبہ ووٹ میں دو تین ہزار کا اضافہ ہوسکتا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ بی جے پی کامیابی کے لئے ہر حربہ اپنا رہی ہے اس لئے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود گاڑیوں کی بھاری ریالی کے ساتھ منوگوڑو جائیں گے اور انتخاب ختم ہونے تک حلقہ میں بی قیام کرتے ہوئے گاوں گاوں عوام سے ملاقات کریں گے اور بی جے پی کے اصلی چیرے کو بے نقاب کریں گے۔
Commentaires