Will the police have the same uniform across the country? Prime Minister Modi presented the idea of 'One Nation One Uniform'
سورج کنڈ : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پولیس کیلئے 'ون نیشن، ون یونیفارم' کا خیال پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کی طرف سے صرف ایک خیال ہے اور وہ اس کو ریاستوں پر تھوپنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں ۔ یہاں منعقدہ ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے دو روزہ چنتن شیور کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جرائم اور مجرموں پر نکیل کسنے کیلئے ریاستوں کے درمیان قریبی تعاون کی وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعاون پر مبنی وفاقیت نہ صرف آئین کی روح ہے بلکہ یہ مرکزی اور ریاستوں کی ذمہ داری بھی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس کیلئے ون نیشن ، ون یونیفارم صرف ایک خیال ہے ۔ میں یہ آپ سبھی پر تھوپنے کی کوشش نہیں کررہا ، اس کے بارے میں آپ سوچئے ۔ یہ صرف پانچ ، 50 یا سو سالوں میں ہوسکتا ہے، لیکن ہمیں اس بارے میں غور کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ملک بھر میں پولیس کی شناخت ایک جیسی ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے سبھی ریاستی سرکاروں سے پرانے قوانین کا جائزہ لینے ور آج کے تناظر میں ان میں سدھار کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے لا اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کے ابھرتے چیلنجز کے حل کیلئے سبھی ایجنسیوں کے درمیان مربوط کارروائی کی بھی گزارش کی ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پولیس کے بارے میں اچھا تاثر بنائے رکھنا کافی اہم ہے اور اس راہ میں جو خامیاں ہیں، انہیں دور کیا جانا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ آئین کے مطابق امن و امان ریاست کا موضوع ہے، لیکن اس کا ملک کے اتحاد اور سالمیت سے یکساں تعلق ہے ۔
Comments