top of page

مغربی بنگال، درگا مورتی کے وسرجن کے دوران سیلاب،کئی افراد کی ہوئی موت

Floods during Durga idol immersion, West Bengal, many dead

ree

نئی دہلی:(اے۔بی۔نیوز اردو)

مغربی بنگال میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران جلپائی گوڑی کے قریب مال ندی میں اچانک سیلاب آگیا۔ ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودارا نے بتایا کہ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 50 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جنن میں سے 13 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں، پولیس اور مقامی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مال ندی میں اچانک سیلاب آیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page