10% reservations to economically weaker sections EWS important decision of Supreme Court
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کو دیئے گئے ریزرویشن کوبرقراررکھا ہے۔ چیف جسٹس یو یو للت کی 5 رکنی بنچ میں سے تین ججوں نے آئین میں 103ویں ترمیم کو برقرار رکھا۔ سی جے آئی یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے اقتصادی بنیادوں پر ریزرویشن کے مودی حکومت کے فیصلے پر مہر ثبت کردی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس دنیش مہیشوری نے کہا کہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ آئین کے خلاف نہیں ہے۔ پانچ ججوں کی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔ 5 میں سے 4 ججوں نے EWS کے حق میں رائے دی ہے۔ ای ڈبلیو ایس ریزرویشن پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آئین کی 103ویں ترمیم کو برقرار رکھا ہے اور کہا ہے کہ معاشی بنیادوں پر ریزرویشن جاری رہے گا۔
Comments