top of page

مسقط ایئر پورٹ پر کوچی آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں اچانک آگ

Sudden fire in Air India plane coming to Kochi at Muscat Airport.

حیدرآباد _ 14 ستمبر

عمان سے کیرالا کے کوچی آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں اچانک آگ لگنے سے دھواں پھیل گیا جس کے باعث طیارے میں سوار 145مسافروں کو فوری باہر نکال لیا گیا ۔جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رن وے پر ہی طیارے میں دھوئیں کا پتہ چلا جبکہ کچھ دیر میں یہ اڑان بھرنے والا تھا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوچی جانے والا بوئنگ 737-800 طیارہ مسافروں کو لے کر رن وے پر تیار تھا۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز کے انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کے بعد اس کے کیبن دھوئیں سے بھر گیا۔

ڈی جی سی اے نے کہا کہ انجن نمبر میں دھواں پائے جانے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ امدادی پرواز کا انتظام کیا جائے۔ ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے اور مناسب کارروائی بھی کریں گے۔کسی کے بھی زخمی ہونے کی کی اطلاع نہیں ہے اور انہیں ٹرمینل کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے

واقعہ کے فوراً بعد ایئر انڈیا کی دھوئیں میں لپٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایئر انڈیا کا ہوائی جہاز دکھایا گیا تھا، جس میں گھنے سفید دھوئیں کے درمیان ہوائی اڈے کے عملے نے گھیر لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو مسقط سے کوچی لانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page