In view of the immersion of Ganesh Utsav in Madhol today, a flag march was organized by the police department a day before.
04 ستمبر
مدہول میں آج گنیش اتسو کے وسرجن کے پیش نظر ایک دن قبل محکمہ پولیس کی جانب سے فلگ مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جو نیو بس اسٹانڈ چوک بازار تحصیل و دیگر چوراہوں سے ہوتا ہوا گزرا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے اے ایس پی بھینسہ کرن کھیر نے کہا کہ گنیش و سرجن کے پیش نظر کے ونو دسرکل انسپکٹر ، سب انسپکٹر مد ہول تروپتی کی نگرانی میں فلگ مارچ عمل میں آیا جس میں 100 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ گنیش نوسر جن کے پیش نظر مدہوں میں 150 فورس کے علاوہ 6 سرکل انسپکٹر ، 15 ایس آئیز ، کے علاوہ اے ایس آئیز موجود رہین گے اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کیلئے اسپیشل فورس بھی موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ ڈی جے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی صرف دو ساؤنڈ باکس استعمال کر سکتے ہیں تمام عوام سے کہا کہ وہ پولیس کے احکامات پر عمل کریں مدہول کے سبھی سماج کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گذشتہ کی طرح پر امن طریقے سے گنیش اتسوکومنائیں اور ضلع میں ایک مثال قائم کریں اور بھائی چارہ کو قائم رکھیں واضح رہے کہ مد ہول میں 7 روز پیش اتسوتہوار منایا جاتا ہے
Comments