top of page

مدھیہ پردیش بلدی انتخابات میں مجلس کے چار امیدواروں کو کامیابی

AIMIM Four candidates win in Madhya Pradesh local elections



مدھیہ پردیش 17/جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو )

مدھیہ پردیش کے بلدی انتخابات کے مکمل نتائج جاریکردئے گئے ہیں جس میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین 4 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔جن میں تین خواتین شامل ہیں جن میں جبل پور بلدیہ کے وارڈ نمبر 49 سے محترمہ شمع پروین زوجہ محمدمتین اور وارڈ نمبر 51 سے محترمہ سمرین قریشی بنت علیم قریشی نے کامیابی حاصل کی۔ برہان پور بلدیہ کے وارڈ نمبر 2 سے جناب رفیق احمد اور کھنڈوا بلدیہ کی محترمہ شاکرہ زوجہ جناب عبدالماجد عرف بلال نے کامیابی حاصل کی۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے مدھیہ پردیش کی 7 بلدیات میں جملہ 51 امیدوار کارپوریٹرس کے لئے اور 2 امیدوار میئرس کے لئے انتخابی میدان میں اتارے تھے۔ جبلپور، بھوپال، اندور، کھنڈوا اوربرہان پور میں رائے دہی 6 جولائی کو ہوئی تھی جس کے نتائج جاری ہوگئے۔


79 views0 comments

Comments


bottom of page