Appointments on 9,000 posts in the health department have been temporarily postponed
نظام آباد 7/اکٹوبر(اے۔بی۔نیوزاردو)
ریاست میں محکمہ صحت کے تحت مخلوعہ نو ہزارجائیدادوں پر تقررات کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کو عارضی پر ملتوی کر دیا جائے گا محکمہ صحت کے اعلیٰ ذرائع کہ بموست یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی جانب سے قبائل تحفظات کے 6%تحفظات کو سرکاری حکمنامہ (30) کے ذریعہ اس میں اضافہ کرتے ہوئے 10% کرنے کے تناظر میں کیاگیا حکومت کی جانب سے روسٹر کی تفصیلات موصول ہوتے ہی نیانوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا تاہم اس کے لیے کتنے دن درکار ہونگے آس کی وضاحت نہیں ہوئی ہے ریاستی حکومت نے میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروس ریکروٹمنٹ بورڈ (MHSRB) کے ذریعے (10028) جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسمیں سے (969) ایم بی بی ایس کوالیفائیڈ سول اسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں کو پر کرنے کا عمل جاری ہے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ کے تحت
(751)سول اسٹنٹ سرجن تلنگانہ میڈیکل ویدھان پرشید کے تحت (211) جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر انسٹیٹیوٹ پریونیٹو میڈیسین (IPM) میں (7) سیول اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بورڈ سیول اسسٹنٹ کی جائیدادوں کی بھرتی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن قبائل ریزرویشن میں اضافہ کے باعث ملتوی کر دیا گیا محکمہ صحت کے ذرائع کے بموجب حکومت کے نئے تحفظات کے مطابق نو ہزار سے زائد جائیدادوں کے لئے مرحلہ وار نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس میں روسٹر کی تفصیلات بھی شامل ہے نئے تحفظات کے تحت ان جائیدادوں پر نو سو سے زیادہ ملازمتیں قبائل طبقہ کو حاصل ہوگی
Comments