top of page

تلنگانہ حکومت اردو صحافیوں کے مسایل کے حل کی پابند ۔تمام صحافیوں کو اراضی اور ہیلتھ کارڈ

Effective and successful representation from the Telangana Urdu Journalist Association, the only representative organization of Urdu journalists of the united District of Karimnagar, Mr. B. Vinod Kumar VS Chairman of the Telangana Planning Board of the District of Karimnagar.

۔


کریم نگر ۔05/ستمبر/2022


۔

ریاستی نایب صدر نشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ جناب بی۔ونود کمار نے صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسیشن متحدہ ضلع کریمنگر محمد نثار احمد پروانہ اور جنرل سیکریٹری سید اصغر حسین کی سرکردگی میں متحدہ ضلع کریمنگر کے زاید از پچاس اردو صحافیوں کے ہمراہ جناب بی۔ونود کمار کی رہائش گاہ پہنچ کر عرضداشت پیش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر خصوصی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے ساتھ ساتھ اردو صحافیوں اور اردو زبان کے مسایل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے اُردو صحافیوں کو اراضی سے متعلق کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی روشنی میں صد فیصد امکانات روشن ہو چکے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت مستقبل قریب میں تمام فنی و قانونی پیچیدگیوں کو دور کرتے ہوئے تمام اردو صحافیوں کو بھی ارازی الاٹمنٹ کے اقدامات کیے جائیں گے ۔۔نایب صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسیشن متحدہ ضلع کریمنگر محمد الطاف احمد نے بہ زبان انگریزی اردو صحافت اور اردو زبان کے متعلق مسایل پیش کیے جن میں متحدہ ضلع کریمنگر کے زیر التواء اردو صحافیوں کے اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرای ، ہیلتھ کارڈز کی اجرایء ،اراضی الاٹمنٹ کے علاوہ اسمارٹ سٹی شہر اور متحدہ ضلع کریمنگر میں تمام سرکاری دفاتر کے ساین بورڈز اور دفتر میونسپل کارپوریشن کریم نگر میں اردو مترجم کے انتظام جیسے اہم مطالبات پیش کیے گئے۔ جناب بی۔ونود کمار نے انتہائی سنجیدگی سے تمام مطالبات کی سماعت کرتے ہوئے برسر موقع متعلقہ عہدہداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد سے جلد مندرجہ بالا مسائل کو حل کریں۔ نایب صدر نشین پلاننگ بورڈ تلنگانہ بی۔ونود کمار نے صحافیوں کے ایک اور مطالبہ پر ڈی۔ای۔او ضلع کریمنگر کو فون پر ہدایت دی کہ وہ اردو صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی فیس میں رعایت کو یقینی بنانے اور کالجوں میں زیر تعلیم بچوں کو بورڈ آفک انٹرمیڈیٹ کمشنر کے ذریعہ رعایت دلانے کی یقین دہانی کروایء۔ کریمنگر میں قائم اقلیتی گرلز ہاسٹل اور تلنگانہ کے اردو میڈیم جونیر کالجوں کے گیسٹ لکچرارز کے مسایل کی بھی متعلقہ عہدہداروں کے ذریعہ یکسوئی کیلیے جناب بی۔ونود کمار نے یقین دہانی کروایء۔ صدر ایسوسیشن محمد نثار احمد پروانہ کے مطالبہ پر انھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام بڑے اردو اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی بروقت اجرایء کے لیے کمشنر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن تلنگانہ کو واضع ہدایات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔ انھوں نے ایک اور مطالبہ پر اجلاس میں موجود مییر جناب سنیل راؤ کو ہدایت دی کہ شہر کے عوامی اور کثیر مسلم آبادی والے علاقوں اور دیگر مقامات پر بشمول آر۔ٹی۔سی بس اسٹیشن اور ضلع بسوں کے ساین بورڈز پر اردو کو لازمی طور پر شامل کرنے کے اقدامات کریں۔ قبل ازیں تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسیشن متحدہ ضلع کریمنگر کے صدر محمد نثار احمد پروانہ، اور جنرل سیکریٹری سید اصغر حسین اور دیگر ذمہ داروں نے جناب بی۔ونود کمار نایب صدر نشین پلاننگ بورڈ تلنگانہ کو ان کی نیء رہائش گاہ پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستہ کے ساتھ شالپوشی کی۔ اس موقع پر نایب صدور سید رسول، ویملواڑہ۔محمد عاطف الدین کریمنگر، محمد الطاف احمد کریم نگر، محمد عبدالحکیم ۔پداپلی،خالد حسین کریمنگر۔آرگنایزنگ سیکریٹریز محمد شکیل،محمد اظہار حسین ،محمد زاہد حسین ،خواجہ عالم الدین۔ جاینٹ سیکریٹریز محمد امتیاز علی نصرت ،فھیم الدین احمد ،رفیق پٹیل ،حافظ اسمعیل راشد ،محمد شیراز،محمد عبدالغفور ،احمد محتصب شاہ خان ،محمد احمد علی، ۔نعیم الدین کے علاوہ اراکین عاملہ اور تمام اردو اخبارات کے متحدہ ضلع کریمنگر کے اردو صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


15 views0 comments

コメント


bottom of page