Instructions to traders to keep necessary documents at the time of shipment
۔
حضور آباد 26 ستمبر (اے۔بی۔نیوز اردو)
جناب محمد مجاہد حسین اسٹیٹ ٹیکس آفیسر کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ نے آج یہاں جاری اپنے صحافتی بیان میں ریاست تلنگانہ کے کاروبار اور تجارت سے جڑے ہوئے تاجر ین کو ہندوستانی پارلیمنٹ میں منظورہ گوٹس اینڈ سروس ٹیکس کے رہنمایانہ خطوط کی روشنی میں مال کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران تمام تر ضروری کاغذات اور دستاویزات ہما وقت دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ مال برداری کے وقت وے بلس ٹرانسپورٹیشن کاغذات جانچ پڑتال کرنے والے عہدیداروں کو دینا چاہیے۔جی ایس ٹی بقایاجات بروقت ادا کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا انہوں نے تاجر برادری کو مشورہ دیا۔جناب محمد مجاہد حسین اسٹیٹ ٹیکس آفیسر کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ کسی بھی ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے درکار رقومات سرکاری ٹیکسوں کے ذریعے برآمد کیے جاتے ہیں۔اور اس کو بروئے کار لاتے ہوئے فلاح و بہبود کے اقدامات حکومت کرتی ہے۔
Comments