فاقہ کشی سے متاثرہ ممالک میں ہندوستان کا 107 مقام _ تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر کا مودی حکومت پر طنز
- Humera Amreen
- Oct 15, 2022
- 1 min read
India's 107th place among countries affected by hunger _ Telangana minister KTR mocks Modi government

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے کہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کا درجہ 101سے 107ہوگیا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے طنزیہ انداز میں این ڈی اے حکومت کو این پی اے حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اور دن این پی اے حکومت کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ناکامیوں کو قبول کرنے کے بجائے، یقینی طورپر بی جے پی کے جوکرس، اس رپورٹ کومخالف ملک قرارد دے کرمسترد کردیں گے
Comments