top of page

غیر قانونی طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. ڈی ایس پی آر پرکاش

Strict action will be taken against those doing business of interest illegally DSP, R.Prakash

ree

جگتیال 23 ستمبر (اے۔ بی۔ نیوز اردو)

ضلع ایس پی سندھو شرما کی ہدایت پر جگتیال ضلع پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر غیر قانونی سود کا کاروبار کرنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے اس تلاشی مہم کے بعد جگتیال ڈی ایس پی آر پرکاش نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ضلع میں تقریباً مقامات پر سود قور افراد ضرورت مندوں کو زائد سود پر زیادہ سے زیادہ رقم دے کر ان کا جینا مشکل کر رہے ہیں

ree

اس طرح کا ایک واقعہ چند روز قبل جگتیال مستقر میں پیش آیا قرض سے تنگ آکر ایک خاندان کے چار افراد نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی اس طرح کے مسائل دوبارہ نہ ہونے پائے اس لئے ضلع ایس پی سندھو شرما نے سود خور افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اس مہم میں پولیس نے 1 کروڑ روپے کے پرمسری نوٹ 47 لاکھ روپے کے رجسٹریشن دستاویزات 32 موٹرسائیکل کے دستاویزات 3 لاکھ سے زائد نقد رقم ملی اس کے علاوہ ایک کیلو سے زائد سونے کے زیورات برآمد ہوئے پولیس نے ان چیزوں کو قبضہ میں لے لیا اور تحتیقات کا آغاز کر دیا اس موقع پر جگتیال ٹاون سرکل انسپکٹر کے کشور رورل سرکل انسپکٹر کرشنا کمار رورل سب انسپکٹر انیل کے علاوہ پولیس کے عہدے داران موجود تھے.



.

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page