غلطی سے ڈاکٹر نے ایک کے بجائے دوسرے پاؤں کا کردیا آپریشن
- Humera Amreen
- Apr 14, 2023
- 1 min read

اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے تلنگانہ کے ایک پرائیویٹ ڈاکٹرکا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے چیئرمین وی۔ راجلنگم نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ ڈاکٹر کو اپنے سرٹیفکیٹ ریاستی میڈیکل کونسل کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے ای سی آئی ایل علاقے سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر کرن ایم پاٹل کو ایک مریض کی بائیں پاوں کا آپریشن کرنا تھا جبکہ انھوں نے دائیں پاؤں کا آپریشن کردیا۔ اس غلطی کا دو دن بعد پتہ چلا اور بائیں پاوں کا دوبارہ آپریشن کیا گیا۔ متاثر مریض نے اس سلسلے میں اعلی حکام سے شکایت کی۔ تحقیقات کے دوران ڈاکٹرس کی غلطی کی تصدیق ہوئی جس پر یہ کاروائی کی گئ
Comments