top of page

عوام کو ایک اور جھٹکہ۔ ہوم لون، گاڑیوں کے قرض، ایجوکیشنل لون، پرسنل لون اور بزنس لون ہوجائیں گے مہنگ

Another shock to the public. Home loans, car loans, educational loans, personal loans and business loans will become expensive

حیدرآباد:(اے۔بی۔نیوز اردو)

ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس (0.50 فیصد) اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد ریپو ریٹ 5.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والی دو ماہانہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے ہندوستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی۔ہوم لون، گاڑیوں کے قرضے، ایجوکیشنل لون، پرسنل لون اور بزنس لون بھی مہنگے ہو جائیں گے۔قرض کی اقساط بھی مہنگی ہوسکتی ہیں۔ قرضوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے عام لوگ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہیں اور طلب کم ہوتی ہے۔ تاہم ریپو ریٹ میں اضافے سے ان صارفین کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے ایف ڈی کرائی ہوئی ہے

3 views0 comments

Comments


bottom of page