top of page

عمرہ زائرین کے لئے نئی سہولتیں

New facilities for Umrah pilgrims

ریاض ۔ (اے۔بی۔نیوز اردو)

مملکت سعودی عرب کی جانب سے مہمانان رب العزت کے لئے سہولتیں فراہم کرنے سلسلہ جاری ہے۔ عربی روز نامہ “عکاظ”کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ’ کسی بھی ویزے پر آنے والے اطمینان اور سکون کے ساتھ عمرہ کرسکتے ہیں نیز اب خواتین محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے مملکت آسکتی ہیں اورعمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی شہر تفریح یا اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کے لئے آجاسکتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے عمرہ زائرین کی تعداد متعین نہیں ہے عمرے کے حوالے سے کسی ملک کے لیے کوٹہ مقرر نہیں ہے‘۔

ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ’ سعودی عرب کے تمام متعلقہ سرکاری ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے ڈیجیٹل سسٹم لا رہے ہیں۔ عمرہ زائرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو خوش آمدید کہنے کے لیے اقداماات کیے جا رہے ہیں‘۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی توسیع کا کام جاری ہے۔ اس پر 200 ارب ریال کی لاگت آچکی ہے۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد حج، عمرہ و زیارت کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اب عمرہ ویزے اور پیکیج کا حصول چوبیس گھنٹے سے کم وقت کے اندر مکمل ہوجاتا ہے‘۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page