Felicitation ceremony organized by Ali Foundation Kortala
، بروزِ اتوار ، بمقام سینا رے بھون (حاجی پورہ) کورٹلہ میں سرپرست اعلیٰ *جناب محمد اقبال علی صاحب* کی *زیرِصدارت میں* *جناب مسعود علی اکبر صاحب (صدر علی فاؤنڈیشن)* *کی زیرِ سرپرستی*، *جناب محمد یوسف علی (جنرل سیکرٹری) کی زیرِ نگرانی* میں علی فاؤنڈیشن کورٹلہ کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا.
مختصراً تعارف :
علی فاؤنڈیشن کورٹلہ ایک تنظیم ہے. جس کا قیام 2018ء میں عمل میں لایا گیا.
*تنظیم کا اہم مقصد* اردو مدارس کے ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی و صحیح رہنمائی کرنا. سماجی و تعلیمی ترقی کے لئے سرگرمیوں کو فروغ دینا. طلباء کے لئے کیریر ( *Career Guidance* ) سے متعلق رہنمائی کرنا.
کسی نے کیا خوب کہا ہے…
*عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں*
*نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں*
الغرض *علی فاؤنڈیشن کورٹلہ* شعبہ حیات کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خدمات کو سراہنا اور انہیں تہنیت پیش کرنا.. چنانچہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا.. جسمیں شہر *کورٹلہ کی سرکاری و خانگی مدارس* کے *دسویں جماعت* کے ٹاپرس *ثانیہ کوثر، شافعہ ناز ،خضرا تحریم، سعدیہ تبسم* کی تہنیت پیش کی گئی. طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں *شال پوشی، میڈل🏅، مومینٹو🏆، سرٹیفکیٹ اور رقمی انعام* سے نوازا گیا..
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، شعبہ طب میں بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ، سماجی کارکن (سوشل سروس ایوارڈ)، شعبہ حفظ اور شہرِ کورٹلہ کی سطح پر بیسٹ آفیسر ایوارڈ جو قابلِ ذکر ہیں
بیسٹ آفیسر ایوارڈ* جناب سید ایاز صاحب (کمیشنر مونسپل کارپوریشن کورٹلہ)
*بیسٹ ٹیچر ایوارڈ* جناب افتخار احمد خان صاحب (صدر مدرس کاغذی پورہ کورٹلہ)
🏆 *بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ* ڈاکٹر ساجد علی صاحب (شعبہ طب)
🏆 *بیسٹ سوشل سروس ایوارڈ* محمد عمران صاحب
(جنہوں نے اب تک بلا لحاظ مذہب و ملت کا فرق کئے بغیر تقریباً ٢٥ سے زائد مرتبہ خون کا عطیہ دے چکے ہیں.)
🏆بیسٹ حفظ ایوارڈ حافظ محمد صاحب (جنہیں شعبہ حفظ میں ہونہار طالب علم کا ایوارڈ دیا گیا.)
اس موقع پر *مہمانانِ خصوصی* کی حیثیت سے *جناب محمد ایاز صاحب کمیشنر مونسپل کارپوریشن کورٹلہ، جناب ریاض علی رضوی صاحب (ریاستی جنرل سیکرٹری TMIF)* نے شرکت کی.
اس کے علاوہ *مہمانانِ اعزازی* کی حیثیت سے مفتی محمد ضمیر عقیل سبیلی صاحب، جناب شیخ نسیم احمد صاحب، جناب ڈاکٹر صدیق صاحب، جناب عقیل احمد صاحب (صدر آئیٹا کورٹلہ)، جناب محمد اکرم علی صاحب، جناب محمد اسماعیل صاحب، جناب نجم الدین زاہد صاحب، عبدالواجد صاحب (صدر پی آر ٹی یو کورٹلہ)، جناب سلیم صاحب (ٹیچر کاغذی پورہ کورٹلہ) ، نامہ نگار سلیم فاروقی صاحب، شاعر اظہر حسین اظہر صاحب، جناب فصیح الدین صاحب، جناب آصف خان صاحب، محمد نجیب الدین صاحب، محمد سلمان صاحب، محمد فرقان صاحب، محمد صفی صاحب (ایڈووکیٹ)، محمد نعمان ،محمد عارف صاحب کے علاوہ کارکنانِ و منتظمینِ علی فاؤنڈیشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی..
پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا. طالبات نے نعت پیش کیں. سرکاری مدرسہ کی نونہالوں نے مہمانوں کے اعزاز میں اسٹیج پر دلکش مظاہرہ کیا. علاوہ ازیں نظامت کے فرائض بہت ہی بہترین و بخوبی انداز میں *محترمہ اسماء فاطمہ صاحبہ* نے انجام دیئے. اور *مفتی محمد عمران قاسمی صاحب* نے تمام مہمانوں و شرکاء کا اظہار تشکر کیا.
آخر میں *علی فاؤنڈیشن کورٹلہ* نے یہ تیقن دیا کہ انشاء اللہ ہم اسی طرح شہر کورٹلہ ہی نہیں بلکہ ضلع سطح پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے. اللـــہ سے دعا ہے کہ اس تنظیم کی خدمات کو قبول فرماکر دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے. آمین
Comentarios