top of page

عادل آباد کے ایک اسکراپ گودام میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

A horrific fire incident in a scrap warehouse in Adilabad

ree

عادل آباد _(اے۔بی نیوزاردو)

تلنگانہ کے عادل آباد میں ایک اسکراپ کے گودام میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ پیر کی رات دیر گئے عادل آباد میں مکہ مسجد کے پیچھے واقع آر کے اسکراپ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ سارے گودام میں پھیل گئی۔ جس کے نتیجے میں گودام میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

ree

اطلاع ملنے پر میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیرمین ظہیر رمضانی نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page