ضلع نظام آباد کے مختلف سرکاری جونیئر کالجس میں لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کمشنر کے احکامات کے مطابق گیسٹ(مہمان ) لکچررس کے تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہے۔
نظام آباد ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشنل آفیسر ایل رگھو راج نے صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں جملہ 58 لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 24 / جولائی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔ ایسے امیدوار جو پوسٹ گریجویشن میں 50 فیصد نشانات رکھتے ہیں درخواست دینے کے اہل ہیں۔ مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات میں بتایا گیا سرکاری جونیئر کالج نظام آباد گرلز میں زولوجی، سیوکس، ہسٹری،اُردو میڈیم کیلئے انگلش، اُردو، فزکس، باٹنی، زولوجی، اکنامک، ہسٹری ، سرکاری جونیئر کالج نظام آباد بوائز میں ہندی، ریاضی کے علاوہ اُردو میڈیم کیلئے فزکس، زولوجی، ووکیشنل، اکاؤنٹس و ٹیکزیشن شامل ہیں
سرکاری جونیئر کالج بھیمگل میں فزکس اور ریاضی ، سرکاری جونیئر کالج بالکنڈہ کیلئے سیوکس، فزکس، کیمسٹری اور زولوجی۔ شامل ہے سرکاری جونیئر کالج آرمور گرلز کیلئے فزکس، کامرس، ہسٹری، سیوکس اور ہندی کے علاوہ اُردو میڈیم کیلئے معاشیات اور سیوکس ، سرکاری جونیئر کالج درپلی کیلئے ہندی، معاشیات اور سیوکس ، سرکاری جونیئر کالج کوٹگیر اُردو میڈیم کیلئے سیوکس، معاشیات، فزکس، کیمسٹری، باٹنی اور زولوجی، سرکاری جونیئر کالج ڈچپلی میں ہندی لکچرر، سرکاری جونیئر کالج آرمور بوائز میں ریاضی، کیمسٹری اور زولوجی سرکاری جونیئر کالج موڑتاڑ میں کیمسٹری ، سرکاری جونیئر کالج ورنی میں زولوجی اور معاشیات، سرکاری جونیئر کالج مدھو ملنچہ بودھن کیلئے ریاضی، فزکس، کیمسٹری، زولوجی اور ہسٹری ، سرکاری جونیئر کالج ماکلور میں کیمسٹری، ووکیشنل میں کمپیوٹر اینڈ سائنس ،۔ سرکاری جونیئر کالج بودھن کیلئے کیمسٹری، اکنامک، ہسٹری، سیوکس اور اُردو میڈیم کیلئے ریاضی، اُردو، کامرس کیلئے درخواستیں مطلوب ہے۔
ان تمام مضامین کے لئے اہلیت رکھنے والے امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں 26/ جولائی کو درخواستوں کی تنقیح کی جائے گی۔ 27/ جولائی کو منتخبہ امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 28/ جولائی کو منتخبہ امیدواروں کو کالج الاٹمنٹ کیا جائیگا۔ درخواستیں ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر واقع عقب قلعہ جونیئر کالج نظام آباد پر 24/ جولائی شام 5 بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے ڈی ای او آئی ایل رگھو راج سیل نمبر
9441067679 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں
علاوہ ازیں گرلز جونیئر کالج بالکنڈہ اُردو میڈیم کیلئے تمام مضامین کیلئے گیسٹ لکچررس کی ضرورت ہے نوڈل آفیسر کاماریڈی محمد عبدالسلام کے فون نمبر 9866143782 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
Yorumlar