Fear among the people due to reports of tiger presence in Adilabad district
عادل آباد:
ضلع عادل آباد کے پیپل کوٹی ریزروائر کے قریب شیر کی موجودگی پر مقامی افراد میں خوف وہراس دیکھاگیا۔اطلاعات کے مطابق جے سی بی ڈرائیور نے اس ریزروائر کے قریب اس جنگلی جانور کو دیکھا۔اس نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔اس اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی تاہم تب تک شیر وہاں سے جاچکا تھا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی۔چند دن پہلے ضلع کے اندراولی منڈل میں بھی شیر کی موجودگی کا پتہ چلاتھا جس کے بعد سے اس علاقہ میں شیر کی نقل وحرکت پر مقامی افراد کافی خوفزدہ ہیں جو رات کے وقت اپنے گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ان مقامی افرادنے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ شیر کو پکڑنے کے اقدامات کریں تاکہ وہ راحت کی سانس لے سکیں
Comments