top of page

صہیب احمد خان ایک بار پھر ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر مقرر


تنظیمی صلاحیت، فکری پختگی اور عملی بصیرت کے حامل نوجوان کو 2025 تا 2027 کی میعاد کے لیے تقرری


Sohaib Ahmed Khan once again becomes the  President of Jamaat-e-Islami District Karimnagar
Sohaib Ahmed Khan once again becomes the President of Jamaat-e-Islami District Karimnagar

کریم نگر، 21 جون (اے بی نیوز):


جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے ریاستی امیر حلقہ ڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے اپنے خصوصی حکم نامہ کے ذریعے ضلع کریم نگر کے ممتاز، متحرک اور اعلیٰ ظرف نوجوان جناب صہیب احمد خان کو سال 2025 تا 2027 کی دو سالہ میعاد کے لیے ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند کریم نگر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا ہے۔ صہیب احمد خان اُن نوجوان قائدین میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی نظم و ضبط، دینی شعور، ملی درد اور تنظیمی فہم کا ایسا امتزاج پیدا کیا جس نے انہیں ضلع کریم نگر میں ایک نمایاں جماعتی و سماجی چہرہ بنا دیا ہے۔ ان کی سابقہ میعاد میں جماعت اسلامی ضلع کریم نگر نے کئی نئے سنگ ہائے میل عبور کیے۔ منڈل سطح پر نئے یونٹس کی تشکیل، خواتین کی شمولیت، ارکان سازی میں نمایاں اضافہ اور دعوتی و فلاحی سرگرمیوں میں وسعت ان کی دور اندیش قیادت کا مظہر ہے۔ بالخصوص شہر کریم نگر میں جماعت کی تنظیمی موجودگی کو استحکام بخشنے کے لیے چھ نئے یونٹس – کارخانہ گڈہ، رضوی چمن، سواران، مکرم پورہ، کشمیر گڈہ اور منکممہ ٹوٹہ – کا قیام ان کی قابلِ قدر حکمت عملی اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ صہیب احمد خان نے اپنی تقرری کے بعد بیان میں کہا: یہ ذمہ داری میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک عظیم امانت بھی ہے۔ میں ان تمام ملی، فکری، دینی، فلاحی، اور ادبی اداروں کا ممنون ہوں جنہوں نے میری سابقہ میعاد میں جماعتی مشن میں میرا ساتھ دیا۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی اقامتِ دین، اتحادِ ملت اور سماجی اصلاحات کے میدان میں سرگرم رہوں گا۔ انہوں نے اہلِ کریم نگر سے پُراثر اپیل کرتے ہوئے فرمایا آئیے، ہم سب مل کر اس وقت کے اہم ترین تقاضے یعنی اقامتِ دین، اصلاحِ معاشرہ اور انسانی فلاح کے مشن میں جماعت اسلامی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔ یہی ہماری دینی، اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page