Demand for permission of DJ in Ganesh immersion procession in Madhol city
شہر مدہول میں گنیش وسرجن جلوس میں ڈی جے کے اجازت کا مطالبہ کو لیکر گنیش منڈلیوں کی جا نب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ڈی جے کے چار باکس لگا نے کے اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ایڈیشنل ایس پی کرن کھیر نے ان کے اس مطالبہ کو صاف انکار کردیا اور کہاکہ ڈی جے پر امتناع ہے اس لئے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس بات کو لیکر پولیس اور گنیش منڈلی ذمہ داروں کے درمیان رات دیر گئے تک گرما گرم بحث و تکرار ہوئی بھیڑ کو منتشر کر نے کیلئے پولیس کو ہلکا لا ٹھی چارج کر نا پڑا جس میں چند افراد زخمی بھی ہوئے اس طرح مدہول گنیش وسرجن کو احتجاجا ًروک دیا گیا گنیش منڈلی جہاں سے اٹھائے تھے تھوڑی دور جاکر روک دئیے گئے اس طرح مدہول پولیس اور گنیش منڈلی کے ذمہ داران کے درمیان رات دیر گئے گر ما گرم بحث بھی ہوئی آج صبح شیوالم مندر میں مدہول گنیش منڈلی کے ذمہ داران کی جا نب سے ایک کمیٹی بنائی گئی اس کمیٹی کو گنیش شوبھا یاترا کا مکمل اختیار دیا گیا یہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کریگی اس کو تمام ہی گنیش منڈلی کے ذمہ داران ماننے تیار ہوگئے رات میں جو گڑ بڑ ہوئی اس تعلق سے یہ شو بھا یا ترا کمیٹی کے ذمہ داران اور مدہول سرکل انسپکٹر کے ونود ریڈی اور خانہ پور سرکل اجے بابو کے ساتھ میٹنگ کر تے ہوئے کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ شو بھا یاترا آج یعنی چہارشنبہ کے دن چار بجے شروع کی جارہی ہے رات دو بجے کے بعد مدہول گنیش وسرجن ہوگا اس تعلق سے تمام تر تیاریاں جاری ہیں مدہول سرکل انسپکٹر ونود ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ رات میں جو شوبھا یا تری ذمہ داران اور پولیس کے درمیان جو بحث ہوئی اس کو دونوں کے متفقہ رضاء مندی سے حل کردیا گیا شو بھا یاترا کے ذمہ داران چہارشنبہ کو گنیش وسرجن جلوس شروع ہوگا جو پر امن طریقے سے گزرے گا رات میں جو ویڈواور فوٹوز پولیس کی جا نب سے لئے گئے ایسے لوگوں پر کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ ڈی جے کے تین باکس لگانے کے اجازت دی گئی رات دیر گئے جلوس کو وسرجن کر نے کو کہاگیا مدہول سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ گنیش منڈلی ذمہ داران پولیس کے ساتھ تعاون کر ینگے اور پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون کر تے ہوئے شو بھا یا ترا کو پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچائے گی واضح رہے کہ رات کے حالات کے مد نظر پولیس پر ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے اکثریتی فرقہ کے لوگوں کی طرف سے تمام ہی مارکیٹ مدہول میں بند دیکھا گیا جو کہ متفقہ فیصلہ کے بعد اب دوکانات مدہول میں 5 بجے کے بعد کھولی گئی اس طرح رات میں جو پولیس اور گنیش وسرجن منڈلی کے ذمہ داران میں جو تکرار ہوئی متفقہ فیصلہ کے بعد اب یہ اختتام کو پہنچی ۔
Comments