Batakma festival should be celebrated in a grand manner. State Minister for Backward Classes Welfare and Civil Supplies Gangula Kamlakar's statement.
کریم نگر ۔ 23 ستمبر 2022(اے ۔بی۔نیوز اردو)
بروز جمعہ کریم نگر شہر کے رام نگر خواتین گروپ کے بھون میں 16 , 37 , 38 ڈیویژن کے خواتین میں دسہرا تہوار کے مدنظر ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس پروگرام میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دختروں کو مسرت کی فراہمی کے مقصد سے بہترین اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہی تہوار پر بطور تحفہ ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ بتکما تہوار پھولوں سے تیار کردہ بتکما و فطرت کی ستائش کے علاوہ ثقافتی اہمیت کا حامل ہے ۔ ماضی میں پانی کیلئے ، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جھگڑے منظر عام تھے ، موجودہ وقت میں ان تمام مسائل کے حل کے ساتھ عوام کو وافر مقدار میں پانی کی سربراہی اور کٹوتی کے بغیر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ آسرا وظیفے ، کلیانہ لکشمی شادی مبارک ، کے سی آر کٹ اسکیمات کی کامیاب عمل آوری کی جارہی ہے ۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے 16 , 37 , 38 ڈیویژن کے مستقر خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن ماحول میں بتکما تہوار منایا جائے ۔ جاریہ ماہ کی 25 تاریخ سے ضلع میں شاندار انداز میں بتکما تہوار منایا جائیگا ۔ ہر دن ایک محکمہ کی جانب بتکما کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجلاس می مئیر سنیل راؤ ، صدر چئیر مین انیل کمار ، میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت ، ڈپٹی مئیر سواروپا رانی ، کارپوریٹر سریکانت ، جیاشری ، تحصیکدار سدھاکر و دیگر ے شرکت کی
ความคิดเห็น