Shanti Kumari is the new Chief Secretary of Telangana Government - the honor of becoming the first woman Chief Secretary of the state
حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے کے محکمہ جنگلات کی اسپیشل چیف سکریٹری آئی اے ایس افسر شانتی کماری کو ریاست کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے شانتی کماری تلنگانہ کی پہلی خاتون چیف سکریٹری بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے سرکاری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ شانتی کماری اپریل 2025 تک حکومت کی چیف سکریٹری کے طور پر برقرار رہیں گی۔ شانتی کماری، 1989 بیچ کی آئی پی ایس آفیسر، ماضی میں وزیراعلیٰ کے دفتر میں کام کرتی تھیں۔
فی الحال وہ محکمہ جنگلات کی اسپیشل پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ ماضی میں انہوں نے شعبہ طب کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے سی ایم او میں اسپیشل چیسنگ سیل کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ شانتی کماری نے وزیر کے طور پر کے سی آر کے دور میں میدک کلکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں
Comments