top of page

شادی میں ڈی جے اورباجہ بجانے پرقاضی صاحبان نکاح نہ پڑھائیں۔ مسلم تنظیم کا مطالبہ

Qazi don't teach nikah for playing DJ and baja in marriage. The demand of the Muslim organization

نئی دہلی:(اے۔بی نیوزاردو)

ریاست اترپردیش میں شادی بیاہ کی تقاریب میں ڈی جے اورباجہ بجانے پرقاضی صاحبان سے نکاح نہ پڑھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش غازی آباد مسلم مہا سبھا نے اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی شادی کی تقریب میں ڈی جے یا بینڈ باجہ رکھا جاتا ہے تو وہاں نکاح نہ پڑھا جائے۔ اس سلسلے میں مہا سبھا کے قومی صدر عمران خان نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے قاضی صاحبان سے اپیل کی کہ وہ ایسی شادیوں میں نکاح نہ پڑھائیں جہاں ڈی جے بج رہا ہو یا بینڈ باجے کے ساتھ بارات نکالی جارہی ہو۔

6 views0 comments

Comments


bottom of page