top of page

سکندرآباد آتشزدگی واقعہ _ بائیک شو روم اور روبی ہوٹل کے 4 افراد گرفتار

Secunderabad fire incident _ Bike showroom and 4 people arrested from Ruby Hotel

ree

حیدرآباد _ 14 ستمبر

حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس نے سکندرآباد کے روبی ہوٹل میں آگ لگنے کی تحقیقات کو تیز کردیا ہے۔ اس معاملے میں الیکٹرک بائیک شو روم کے مالک رنجیت سنگھ بگا اور اس کے بیٹے سمیت سنگھ بگا کو جو کہ قواعد کے خلاف بائک شوروم چلا رہے تھے، کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ روبی ہوٹل کے منیجر اور سپروائزر سدرشن نائیڈو کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو پتہ چلا کہ رنجیت سنگھ اور سمیت میڑچل کے ایک فارم ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں اور پولیس منصوبہ بند طریقہ سے انہیں گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ پیر کی رات آگ لگنے کے واقعہ میں آٹھ افراد زندہ جل گئے۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے انکشاف کیا کہ آگ بالائی منزل پر واقع روبی لاج میں پھیل گئی اور پہلی اور دوسری منزل پر موجود لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page