top of page

سال میں دو پکوان گیس سلنڈر مفت تقسیم کرنے گجرات بی جے پی کا اعلان

Gujarat BJP's announcement to distribute free two-cup gas cylinders in a year

احمد آباد _ 17 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

گجرات کی بی جے پی حکومت ، عنقریب ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام کو راغب کرنے نئے نئے اعلانات کر رہی ہے۔ گجرات کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے کہا کہ اجولا یوجنا استفادہ کنندگان کے ہر گھر کو سال میں 2 مفت ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تقریباً 38 لاکھ گھریلو خواتین کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ گجرات حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی استفادہ کرنے والوں کو 1000 روپے ملیں گے۔ اس سے گجرات میں ہر گھر کے لیے 1700 روپے تک کی بچت ہوگی۔


گجرات حکومت نے مفت سلنڈر کی اسکیم کے لیے 650 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو 10 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی میں 10 فیصد کمی سے 6 سے 7 روپے فی کلو فائدہ ہوگا۔ اسی طرح جیتو واگھانی نے کہا کہ پی این جی پر 50 تا 55 روپے فی کلو تک کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کیا گیا یہ اعلان بہت بڑا ہے اور اسے دیوالی کا تحفہ بھی سمجھا جائے گا ۔ اس سے پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو فائدہ ہوگا۔

1 view0 comments

Comentários


bottom of page