top of page

رواں برس ’اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے

This year, 4 million Umrah visas have been issued so far

ree

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’رواں ہجری سال کے دوران اب تک دنیا بھر کے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔‘سبق ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزات کی ویب سائٹ اور “نسک” پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آمد آسان ہو گئی ہے۔


سعودی وژن کے اہداف کے حصول اور عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے معیاری سہولتوں کے علاوہ زائرین کو ثقافتی اور دینی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔‘وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’عمرہ زائرین اب آن لائن عمرہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ عمرہ پیکیج “نسک” اور “مقام” پلیٹ فارم کے ذریعہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ’نجی، وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی، مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سہولت ہے۔ “نسک ایپ”کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔‘زائرین کی سہولت کے لیے عمرے کے ویزے کا دورانیہ 30 دن سے بڑھا کر نوے دن کرد یا گیا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page