top of page

راشن کارڈ کے لئے مرکزی حکومت کا نیا رول _ اب ایسے راشن کارڈ ہولڈر کو کارڈ حوالے کرنا ہوگا

Central Government's New Rule for Ration Card _ Now such ration card holder has to surrender the card

حیدرآباد_ ،26 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

ملک میں کروڑوں لوگ راشن کارڈ رکھتے ہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا میں مفت راشن کی سہولت دی تھی، جس کے بعد کئی لوگ فرضی طریقے سے مفت راشن کی سہولت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں تقریباً 80 کروڑ لوگ مفت راشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔جن میں امیر خاندان کے لوگ بھی شامل ہیں۔


حکومت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 80 کروڑ میں سے کئی راشن کارڈ کے نااہل لوگ بھی شامل ہیں جو مالی طور پر خوشحال ہیں لیکن راشن کارڈ کے ذریعے راشن حاصل کررہے ہیں اس لیے حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ غلط تفصیلات پیش کرتے ہوئے راشن کارڈ حاصل کرنے والوں کے کارڈ منسوخ کرنے کے لئے حکومت قواعد میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ محکمہ خوراک کا خیال ہے کہ اب رولز کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے، تاکہ کوئی ہیرا پھیری نہ ہو سکے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے راشن کارڈ حاصل کرنے کے لئے نئے قواعد بنائے جارہے ہیں ان قواعد کے مطابق رہنے والوں کے راشن کارڈ برقرار رہیں گے ورنہ منسوخ کردئے جائیں گے۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page