دہلی کے بھجن پورہ علاقے کے وجے پارک میں چہارشنبہ کی سہ پہر ایک 5 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔جو صرف 25 مربع گز پر 20 سال قبل تعمیر کی گئی تھی جبکہ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ یہ عمارت صرف 18 مربع گز پر تھی پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔البتہ بلدی حکام نے اس عمارت کو بوسیدہ قرار دیا تھا جس کے بعد اس میں مقیم افراد کو 12 دن قبل ہی خالی کروادیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔
حادثے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اور ملبہ کو صاف کیا ۔کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عمارت 18 گز زمین پر بنائی گئی تھی ۔ جو 18 گز کا ایل سائیڈ کی عمارت تھی۔ عمارت سڑک پر گرنے سے برقی کی تاریں منقطع ہوگئیں۔ اس کے علاوہ حادثے کے بعد سارا ملبہ گلی میں گر گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے۔
Comments