top of page

دہلی فساد: عمر خالد کو ہائی کورٹ سے لگا جھٹکا، خارج ہوئی ضمانت کی عرضی

Delhi Riot: Umar Khalid got a shock from the High Court, bail plea dismissed

نئی دہلی : دہلی فساد معاملہ میں سازش اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی ضمانت عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ فروری 2020 کے فساد کے پیچھے کی مبینہ سازش سے وابستہ یو اے پی اے معاملہ میں عمر خالد کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا ، جس کو منگل کو سنایا گیا ۔


جسٹس سدھارتھ اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بینچ نے اس کیس میں اپنا فیصلہ سنایا ۔ عمر خالد نے نچلی عدالت میں ضمانت کی عرضی خارج کرنے کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔

آپ کو بتادیں کہ دہلی ہائی کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے مخالفت کرتے ہوئے جے سی سی وہاٹس ایپ گروپ کی جانکاری بھی کورٹ کو دی تھی ۔ اس گروپ میں عمر نے کہا تھا کہا تھا کہ کہہ دو ہم جامعہ سے ہیں، پوری دہلی کا چکہ جام کریں گے

پولیس نے کہا تھا کہ جامعہ کے ہی لوگ چکہ جام کرنے کی بات کررہے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ان کو سمجھاو کی اپنے ہی طلبہ کو پریشان نہ کریں، چکہ جام کرنا ہے تو پوری دنیا کے سامنے جا کر کریں

6 views0 comments

Comments


bottom of page