دسہرہ کی تعطیلات میں کوئی کمی نہیں۔ محکمہ تعطیلات
- Humera Amreen
- Sep 21, 2022
- 1 min read
There is no shortage of Dussehra holidays. Department of Holidays

حیدرآباد:
محکمہ تعلیمات تلنگانہ نے واضح کردیا ہے کہ دسہرہ کی تعطیلات میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں کئے گئے اعلان کے مطابق ہی دسہرہ کی تعطیلات ہوں گی۔ یہ بات ڈائرکٹرمحکمہ تعلیمات دیوا سینا نے بتائی۔ اس مہینہ کی 26 تاریخ سے 9 اکتوبرتک دسہرہ کی تعطیلات ہوں گی۔
تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹریننگ نے تعلیمی اداروں کو دسہرہ کے تعطیلات میں کمی کی سفارش کی تھی۔ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ٹریننگ نے محکمہ تعلیم کو ایک مکتوب روآنہ کرتے ہوئے 14 دن کے تعطیلات کو 9 دن کردینے کی سفارش کی تھی جس کے بعد محکمہ تعلیمات کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے
Comments