top of page

دسویں جماعت کے طلباء کیلئے اہم اطلاع۔ تلنگانہ حکومت نے امتحان کے معاملہ میں کیا بڑا فیصلہ

Important information for class 10 students. Telangana government has taken a big decision in the matter of examination

حیدرآباد:(اے۔بی۔نیوز اردو)

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کے معاملہ میں حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ جاریہ تعلیمی سال بھی 11 کے بجائے صرف 6 پرچہ رکھنے کی محکمہ تعلیمات نے تجویز پیش کی تھی، حکومت نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی وباء کے دوران حکومت نے 11 کے بجائے صرف 6 پرچہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جاریہ تعلیمی سال یعنی 2023 میں بھی امتحان میں صرف 6 پرچہ ہوں گے۔


اس سے پہلے تلگو، انگلش، ریاضی، جنرل سائنس اور سوشل سائنس مضامین کے دو دو پرچے کا امتحان لیا جاتا تھا ۔ ہندی مضمون کے لیے ایک ہی امتحان لیا جاتا تھا لیکن کورونا کے باعث 11 پیپرس کی بجائے 6 پیپرس کردئے گئے ہیں۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page