top of page

دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کا تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انمول اور قابلِ تقلید اقدام

✨ "جب غربت خواب چھینتی ہے، تو انسانیت آگے بڑھتی ہے"


ree

نئے تعلیمی سال کا آغاز بچوں کے لیے جوش، امنگ اور نئی اُمیدوں کا پیغام ہوتا ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے معاشرے میں ہزاروں بچے ایسے بھی ہیں جو غربت کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ان خوابوں کو آنکھوں میں بسائے اسکول آتے ہیں، جنہیں وہ پوری طرح جینے سے قاصر رہتے ہیں۔ ان بچوں کے لیے نہ بیگ میسر ہوتا ہے، نہ اسٹیشنری، نہ جوتے، اور نہ ہی کوئی حوصلہ افزائی کرنے والا کندھا۔ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں میں کتابیں لاتے ہیں، اپنے سہانے خوابوں کے ساتھ مگر ان کے دل میں ایک امید اب بھی زندہ ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں *دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی،* کریم نگر نے انسانیت اور تعلیم کے سنگم پر ایک ایسا اقدام اٹھایا جو صرف فلاحی نہیں بلکہ انقلابی ہے۔ بروز پیر، 30 جون 2025 کو، ایم پی پی ایس کوتپلی اردو میڈیم میں ایک خصوصی پروگرام کے دوران غریب اور نادار بچوں میں اسکول بیگز اور اسٹیشنری تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ تعلیم کے میدان میں غربت کو دیوار نہ بننے دیا جائے، اور ہر بچے کو عزت، وقار اور سہولت کے ساتھ اسکول جانے کا حق حاصل ہو۔


پروگرام میں شریک بچوں کے چہروں پر وہ چمک دیکھی گئی، جو الفاظ سے بیان نہیں کی جا سکتی۔ ایک بچہ جب نیا بیگ سینے سے لگاتا ہے تو وہ صرف سامان نہیں تھامتا، بلکہ اپنے خوابوں کا پہلا زینہ تھام لیتا ہے۔


اس موقع پر دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے اے بی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم بنیادی حق ہے۔ غربت، محرومی یا پس منظر اس حق سے کسی کو محروم نہیں کر سکتا۔ ہمارا مقصد صرف بیگ دینا نہیں، بلکہ عزت دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے وقار کے ساتھ پڑھیں، آگے بڑھیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔” پروگرام میں مقامی اساتذہ، اولیائے طلبہ اور سوسائٹی کے کارکنان کی موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کہ اگر سماج جاگ جائے تو خاموش انقلابات بھی برپا ہو سکتے ہیں۔


اس اقدام کو اے بی نیوز صرف ایک خبر نہیں بلکہ ایک امید کی کرن، ایک مثال، اور ایک تحریک قرار دیتا ہے۔ یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو انسانیت غربت کو شکست دے سکتی ہے، اور تعلیم کی روشنی ہر گھر تک پہنچ سکتی ہے۔

۔AB News Urdu عوام الناس، تنظیمات، تعلیمی اداروں اور ذمہ دار شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھیں، اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

 
 
 

Comentários


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page