حیدرآباد میٹرو ٹرین سے ایک انسان کے ” دل ” کو منتقل کیا گیا
- Humera Amreen
- Sep 27, 2022
- 1 min read
A human's "heart" was transplanted from the Hyderabad metro train

حیدرآباد۔27 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
حیدرآباد میٹرو ریل نے نصف شب کے بعد انسانی دل کو منتقل کرنے کے لئے گرین چیائل کا اہتمام کیا۔ کے وی بی ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی میٹروریل حیدرآباد نے بتایا کہ میٹرو حکام کو ایک دواخانہ سے فون کال موصول ہوا جس میں ایک شخص کی زندگی بچانے کے لئے انسانی دل کی میٹرو ریل کے ذریہ منتقلی کی خواہش کی گئی ۔اس درخواست پر میٹرو ریل نے 26 ستمبر کو صبح کی اولین ساعتوں میں گرین چیائل کے ذریعہ خصوصی ٹرین کا انتظام کیا تا کہ اس دھڑکتے انسانی دل کو ناگول سے جوبلی ہلز چیک پوسٹ میٹرو اسٹیشن منتقل کیا جائے ۔جس پر ڈاکٹرس کے پیائل نے ایل بی نگر سے اس دل کو نا گول میٹرو اسٹیشن پہنچایا۔ بعدازاں اس دل کے لئے منتظرٹرین نے 25 منٹ میں جو بلی بلز چیک پوسٹ تک اس دل کو پہنچادیا۔ جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے پاس منتظر ایمبولنس کے ذریعہ اسے میڈیکل ٹیم کے ساتھ اپولو دواخانہ منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے دل کو ایک مریض میں پیوند کاری کرتے ہوئے اس کی جان بچائی
Comments