Strange sight in the sky of Hyderabad _ People worried
حیدرآباد _ 7 دسمبر ( اے۔بی۔نیوز اردو)
حیدرآباد میں چہارشنبہ کی صبح آسمان پر عجیب منظر دکھائی دیا جس سے عوام پریشان ہوگئے ۔جہاں ایک عجیب شئے نظرآرہی تھی۔کئی افراد نے اس کو تعجب سے دیکھ کر اسے سیارہ، تارہ یا آسمانی شئے وغیرہ تصور کیا۔کئی شہریوں نے ،ایک دوسرے سے آسمان پر نظرآنے والی سفید رنگ کی شئے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن انھیں خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔
تاہم پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگھونندن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیشنل بیلون فیسلٹی کی جانب سے بھیجاگیا ریسرچ بیلون ہے۔۔یہ شئے، آج صبح تقریبا 7.30بجے نظرآئی تاہم رگھونندن نے کہا کہ یہ دراصل ہیلیم کا بیلون ہے۔بنیادی طورپراس کو ماحولیاتی تجزیہ کیلئے بھیجاگیا تھا۔اس کے اندرتقریبا ایک ہزارکلو کاوزنی آلہ تھا۔گذشتہ ماہ ہی اس کوچھوڑنے کی نوٹس جاری کی گئی تھی
Comments