top of page

حیدرآباد کی ایک ہوٹل سے قیمتی زیورات کی چوری


The theft of valuable jewelery from a hotel in Hyderabad

ree

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اے۔بی۔نیوزاردو) حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ کی ایک ہوٹل میں ایک ٹراویل ایجنسی کے مالک کے قیمتی زیورات کی چوری کرلی گئی۔ممبئی کے رہنے والے فاروق احمد بیگ نے 24ستمبر کو اس ہوٹل میں کمرہ لیاتھا اور بعد ازاں ہوٹل میں اہم شخصیات کی آمد اوردیگر مسائل کے پیش نظر اگلے دن انہوں نے ہوٹل کو چھوڑدیاتھا۔انہوں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ہوٹل سے جاتے ہوئے ان کے سامان کو دیکھنے پر زیورات غائب تھے۔یکم اکتوبر کو پنجہ گٹہ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس معاملہ کو بنجاراہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page