top of page

حیدرآباد میں کپڑے کی تھیلی حاصل کرنے والی اے بی ایم مشین

Any Time Bag machine has been installed at Kukatpally market


ماحولیات کے تحفظ کے لئے کئی مقامات پر پلاسٹک بیاگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام کو پلاسٹک کے بجائے کپڑوں کے بیاگ یا تھیلیوں کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے ایسے میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اوشا کمپنی نے اینی ٹائم بیگ مشین ( اے بی ایم ) کو متعارف کیا

اس مشین کے ذریعے کپڑے کی تھیلی حاصل کی جا سکتی ہے حیدرآباد کے کوکٹ پلی مارکیٹ میں اوشا کمپنی نے اس مشین کو نصب کیا ہے۔ 10 روپے کا نوٹ یا سکہ اس مشین میں ڈالنے سے کپڑے کی تھیلی مشین سے باہر نکل آتی ہے ۔ اس تھیلی میں 5 کلو گرام وزنی سامان لے جایا جاسکتا ہے۔ ایسی بہت سی کپڑا فروخت کرنے والی مشینیں بازاروں میں لگائی جائیں گی


14 views0 comments

댓글


bottom of page