حیدرآباد میں فارمولہ ای کاروں کی نمائش
- aalimuddin
- Sep 25, 2022
- 1 min read
Formula E Cars Exhibition in Hyderabad

حیدرآباد _ 25 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)
حیدرآباد کے دُرگم چیرو کیبل بریج پر فارمولہ ای کاروں کی نمائش کا آغاز کیاگیا۔شہر میں آئندہ سال فارمولہ ای پرکس دوڑ ہونے والی ہے۔یہ کاریں انتہائی تیز رفتار ہیں۔شہرحیدرآباد کو یہ اعزازحاصل ہے کہ سال 2023میں ہونے والی فارمولہ ای پرکس کیلئے اس کا انتخاب ہوا ہے۔پُرجوش عوام کی بڑی تعد اد نے ان کاروں کا مشاہدہ کیا۔اسی دوران تلنگانہ کے محکمہ بلدی نظم ونسق کے سکریٹری اروند کمار نے ان کاروں کی نمائش کی تصاویر کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے حیدرآباد سائیکلنگ ریولیوشن کے ساتھ یگانگت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ سائیکلنگ میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔
Comments