top of page

حیدرآباد میں حاملہ خاتون کا قتل، قریبی رشتہ دارگرفتار

Murder of pregnant woman in Hyderabad, close relative arrested

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک حاملہ خاتون کا قتل کرنے والے اس کے رشتہ دارکوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ ریاست آندھراپردیش کا وینکٹ راما کرشنا اپنی بیوی 32 سالہ سراونتی کے ساتھ حیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں مقیم تھا۔ وہ سافٹ ویرانجینئربتایا گیا ہے۔ وینکٹ راما کرشنا نے اپنے ایک رشتہ دارکی بیٹی کی شادی شری راما کرشنا سےکروائی تھی۔


شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے جس کے بعد دلہن اپنے مائیکہ آگئی اوراس نے اپنے شوہراورسسرالی رشتہ داروں کے خلاف کیس درج کروایا۔ شری راما کرشنا کو اس بات کا شک ہوگیا کہ اس کے خلاف کیس درج کروانے میں وینکٹ راما کرشنا اوراس کی بیوی سروانتی کا ہاتھ ہے اس نے وینکٹ راما کرشنا کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔ وہ مہلک ہتھیارکے ساتھ 6 تاریخ کووینکٹ راما کرشنا کے گھرپہنچا اس وقت وہ مکان میں موجود نہیں تھا ،صرف اس کی بیوی سراونتی مکان میں موجود تھی جو حاملہ بتائی گئی ہے،

شری راما کرشنا نے سراونتی پرشکار کرنے کی درانتی سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا۔

1 view0 comments

Comments


bottom of page