top of page

حیدرآباد سے باہر پہلی مرتبہ ورنگل کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

First successful open heart surgery outside Hyderabad at Government Hospital, Warangal

ورنگل _ ( اے۔بی۔نیوزاردو)

تلنگانہ کے شہر ورنگل کے گورنمنٹ سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل میں دل کے آپریشن شروع ہوگئے ہیں۔ چہارشنبہ کو کاکتیہ میڈیکل کالج کیمپس کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کی گئی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب رہی۔ ایک سال سے دل کے سوراخ میں مبتلا خاتون کی اوپن ہارٹ کی کارڈیو تھراپیٹک سرجری کامیابی سے مکمل کی گئی۔


اس موقع پر ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے ایم جی ایم کے ڈاکٹروں اور عملہ کی ستائش کی۔ انہوں نے حیدرآباد سے باہر پہلی بار ورنگل گورنمنٹ ایم جی ایم میں اوپن ہارٹ سرجری کی ستائش کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ اس کی مثال ہیں۔

0 views0 comments

Comments


bottom of page