top of page

حیدرآباد خاندان کی خودکشی واقعہ کا نیاموڑ

A new twist in the suicide incident of the Hyderabad family

ree

حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)

حیدرآباد میں ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی کی معاملہ میں چونکا دینے والا‌انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد کے کوہیرسے تعلق رکھنے والا ناگا راجو کچھ سال سے اپنی بیوی اوربچوں کے ساتھ پاپی ریڈی نگرکالونی سیری لنگم پلی میں مقیم تھا۔ اس کی بیوی سجاتا ٹیلربتائی گئی ہے وہ گھرمیں ہی لوگوں کے کپڑوں کی سلائی کیا کرتی تھی۔ شوہربیوی میں مسلسل جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ جمعہ کی رات بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد راجو نے اپنی بیوی اور اپنے دونوں بچوں 11 سالہ سداپا اور7 سالہ رمیاشری کا قینچی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ قبل ازیں اسے اجتماعی خودکشی کا معاملہ سمجھا گیا تھا بعد ازاں اس بات کا خلاصہ ہوا یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page