top of page

حیدرآباد ایرپورٹ پر7 کیلو سونا ضبط

7 kilo gold seized at Hyderabad airport

ree

حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو شمس آباد ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر سونا ضبط کیاگیا۔دبئی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے تین مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران یہ سات کلو سونا کسٹم کے عہدیداروں نے برآمد کیا۔یہ سونا، بسکٹس کی شکل میں لایاگیا تھا جس کی مالیت 3.50 کروڑروپئے ہے۔ان مسافرین کو حراست میں لیتے ہوئے ا ن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایماپر یہ زرد دھات حیدرآباد منتقل کی جارہی تھی اور اس کو یہاں پر کس کے حوالے کیاجانے والا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی جنوبی ہند کے اس اہم ایرپورٹ پر 68لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیاگیا تھا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page