top of page

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ماہانہ آسرا وظیفہ منظور


Monthly aasara pension sanctioned by Telangana Govt



حسن آباد 5 ستمبر

حسن آباد میں آسرا وظائف کی تقسیم۔ حلقہ اسمبلی حسن آباد میں شامل اکنا پیٹ منڈل ضلع سدی پیٹ کے 57سال سے زائد عمر والے 1453 درخواست گزاروں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے ماہانہ آسرا وظیفہ منظور ہوا ہے۔اس موقع پر صدر منڈل پریشد لکشمی بیلو نائیک کی زیر صدارت آج منعقدہ ایک تقریب میں مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی ستیش کمار نے عوام میں تقسیم کیا۔اور اپنے خطاب میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے ریاستی عوام کی غربت و افلاس تنگدستی کو مد نظر رکھتے ہوئے وظیفہ پیرانہ سالی کی عمر 65 سال سے 57 سال تک گھٹا دی جس کے نتیجے میں زائد از پچاس لاکھ خاندانوں کو سرکاری امداد حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جسمانی معذورین اور آبائی پیشے سے وابستہ،دیرینہ امراض سے متاثرہ ،تنہا خواتین کے علاوہ بیڈی مزدوروں کو اسرا وظیفے سے مالی مدد کی جا رہی ہے۔ضلع پریشد رکن بھوکیا منگانایک،صدر ٹی آر ایس پارٹی سمبھا راجو ،نیشنل لیبر کوآپریٹو فیڈریشن کی ڈائریکٹر ڈی راجیہ لکشمی تحصیلدار وینو گوپال اور دوسرے قائدین عوام کی کثیر تعداد بھی تقریب میں موجود تھی

7 views0 comments

Comments


bottom of page